چترال (نمائندہ چترال میل)اتوارکے روزچترال میں جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی اورآل پاکستان مسلم لیگ کے درجنوں افراداپنے اپنے برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔شمولیتی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمداوردیگرورکروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور غریبوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے یہ غریبوں اورمظلوموں کی پارٹی ہے پی پی پی آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جس نے نوجوانوں کوروزگارفراہم کئے۔انہوں نے کہاکہ بھٹو نے طبقاتی تعلیمی نظام کو ختم کر دیا تھا، امیر اور غریب ایک ہی بنچ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے، پیپلزپارٹی اپنے دور میں اچھی اور معیاری تعلیم کو فروغ دی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے چترال کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری کے دور میں چترال کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا ذوالفقارعلی بھٹو نے چترال میں ڈگری اور کامرس کالج کی بنیاد رکھی، چترال، دروش میں بجلی کا منصوبہ انہوں نے ہی شروع کرایاتھا، بینظیر بھٹو نے چترال کے مسائل پر خصوصی توجہ دی، لواری کے مشکل پہاڑوں سے انہوں نے یہاں بجلی پہنچائی، آصف علی زرداری نے چترال کے عوام کے دو ارب روپے کے قر ضے معاف کئے۔ضلعی رہنماانجینئرفضل ربی جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مذہب اورقومیت کے نام میں سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کریں گے اکثرلوگ مذہب اورقومیت کواستعمال کرکے ووٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی قائدین چترال کودوحصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اپرچترال لوئرچترال کے نام سے پاکستان پیپلزپارٹی ارندوسے لے کربروغل تک وادی چترال برابری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چترال کے کونے کونے میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے لئے قابل عزت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتا ہے۔انجینئرفضل ربی نے کہاکہ پیپلزپارٹی برادری ازم اور علاقائی تعصب سے پاک سیاست پر یقین رکھتی ہے۔2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی کاررکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔اور اچھل کود کی سیاست کرنے والوں نے عوام کی فلاح و بہبور کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے کہاکہ جماعت علماء اسلام ایک دینی جماعت ہے افسوس سے کہتاہوں کہ چترال کے ضلعی کابینہ دوسرے پارٹی کے اشاروں پرجماعت علماء اسلام کے سینئررہنماوں کودکھ پہنچایاہے جس سے میرااختلاف ہوکرجماعت علماء اسلام کوخیربادکہتے ہوئے پی پی پی میں بغیرکسی لالچ سے غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکی آج احساس ہوتاہے کہ مجھے کم ازکم 10سال پہلے پاکستا ن پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں پھربھی ہمیں پی پی پی میں شامل ہونے کاموقع فراہم کیا۔نئے شامل ہونے والے جماعت اسلامی یوسی ایون کے جنرل سیکرٹری ممتازعالم دین مولاناقاری خلیل الرحمن،آل پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما فدااحمدموڑدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشورضلعی صدرسلیم خان کے لیڈرشپ سے متاثرہوکرپی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے دیگرسیاسی ومذہبی پارٹیز صر ف جلوس جلسے میں باتوں تک محدود ہے۔نئے شامل ہونے والوں میں عبدالحکیم سین،فدااحمدموڑدہ،حاجی محمدیحییٰ گولدور،صدرڈرائیوریونین برنس معتبرشاہ،حسین خان برنس،کرم الہی،فضل باری،وسیم باری ساکنان کاری آل مسلم لیگ سے عبدالواحدبکرآباد،رحمت افضل شاہ،شیرافضل شاہ دنین پاکستان تحریک انصاف سے،یوسی جنر سیکرٹری ایون مولاناخلیل الرحمن،اقبال خان بروز،مبارک اعظم بروز،سلیم محمددنین حسین احمددنین منظوراحمددنین،الیاس احمد،شکیل احمدفضل خالق،شاہ مسعود،عرفان الدین،عطاء اللہ،فرمان علی شاہ،محمدحکیم،حیدرعلی،ادریس ساکنان دنین جماعت اسلامی سے،نوراللہ دروش محمدحکیم لال جغورجماعت علماء اسلام کوخیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ طورپر شمولیت اختیارکی۔اس موقع پر قاری نظام الدین نے الوداعی کلمات سے پروگرام کااختیام کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات