(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد احمد غنی نے آج اسمبلی میں بل کے ذیعے صوبے میں ریگولرائز ہونے والے ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اداروں کو مظبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشتاق غنی نے واضح کیا کہ صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر اداروں میں بھی موجود عارضی ملازمین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں سے یہ اساتذہ اپنے فرائض فکسڈ تنخواہوں پر انجام دے رہے تھے تاہم ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو ریگولرائز کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





