لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی،طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کا طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 سیالکوٹ سے ریاض جا رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کاایک انجن فیل ہو گیا اور کارگو پوریشن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ اتار لیا گیا، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیاگیا،طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ادھرقومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سے ریاض جانے والے طیارے میں آگ نہیں لگی تھی،پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 کے کاکپٹ میں دھوئیں کی نشاندہی ہوئی تھی،جس پر طیارے کو باحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،متاثرہ طیارے کے مسافر لاہور ائیرپورٹ کے لاو¿نج میں ہیں،ساڑھے گیارہ بجے متاثرہ طیارے کے مسافروں کو ریاض کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات