چترال (نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی کے زیر ہتمام اتوار کے روز دروش کے مقام پر منعقدہ شمولیتی جلسہ عا م کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل دروش کے صدر سیدفرید جان نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ اس مملکت میں اسلامی نظام کا فی الفور نفاذ کیا جائے اور اس ملک کی آئیں سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کوششوں کرنے والوں کو روکا جائے۔ قرار داد میں چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ کے طور پر استعمال کرنے، جنگلاتی علاقوں میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح رائلٹی کی شرح کو بڑہاکر 80فیصدکرنے، مغدنیات کے لیز کے الا ٹمنٹ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینے، دروش کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی طرح گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ سے حاصل شدہ بجلی کو ضلعے کے تمام علاقوں تک پہنچانے، چترال کے معاون قاضیوں کو دوبارہ مقامی عدالتوں میں مقرر کرنے اور اساتذہ کا مسئلہ حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





