چترال (نمائندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں جماعت اسلامی ہی واحد سیاسی ہے جوکہ جمہوریت کی بنیاد پر قائم ہے جبکہ باقی تمام سیاسی پارٹی کی بجائے سیاسی پراپرٹی ہیں جوکہ فرد واحد کی ملکیت ہیں اور اس موروثی سیاست نے غلامی کا طوق عوام کے گلے میں ڈال دی ہے اور یہی موروثی سیاستدان عوام کو اپنا زرخرید غلام بناتے ہیں اور تمام برائیاں اسی سے جنم لیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے اس مافیا کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے تاکہ ملک میں خلافت راشدہ کا قیام عمل میں آئے اور اس کے فیوض وبرکات سے ملک کے غریب اور پسے ہوئے عوام مستفید ہوں گے۔ اتوار کے روز چترال میں دروش کے مقام پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مافیا مختلف ناموں سے مختلف رنگ کے جھنڈے استعمال کرکے اور مختلف نعرے لگاکر عوام ملک وقوم کو لوٹتے رہے ہیں جن کی وجہ سے کرپشن اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے اور خود قومی احتساب بیورو کے مطابق یہ بارہ ارب روپے روزانہ ہے اور اگر یہ کرپشن نہ ہوتو ہم قرض لینے کے بجائے قرض دینے والی قوم بن جائیں گے۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ چترال قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور اس کو دوبئی اور سنگاپور کے طرز پر ترقی یافتہ بنایاجا سکتا ہے مگرشرط مخلص، ایماندار اور امانت دار قیادت کی ہے اور اگر اس کے وسائل کو بروئے کار لائے جائیں تو چترال سے ہزاروں نوجوان مزدوری اورنوکری کے لئے چترال سے باہر نہیں جائیں گے بلکہ دوسرے علاقوں سے لوگ یہا ں روزگار کی تلاش میں آئیں گے اور یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ چترال چترالیوں کا ہے جس کے وسائل پر مقامی لوگوں کا سب سے پہلا حق ہے۔ انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں اپنی اسلام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے چترال میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستو ں پر اسی جماعت کے امیدواروں کو اسمبلیوں میں بھیج دیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات