نیویارک(ویب ڈیسک)آج کل وائی فائی (wifi)کے الفاظ سے بچہ بچہ واقف ہے اور یہ وائر لیس انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکاہے۔لیکن آ پ کو معلوم ہے کہ یہ کن الفاظ کا مخفف ہے؟اگر آپ کسی ٹیکنالوجی ماہر سے پوچھیں تو وہ کہے گا کہ wi-fiکے حروف wireless fidelityکا مخفف ہیں اور دلچسپ بات یہ کہ بڑے سے بڑا ماہر آپ کو یہی بتائے گا لیکن یہ جواب درست نہیں ہے۔تو پھر حقیقت کیا ہے؟یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔
یہ سال 1999کی بات ہے کہ وائرلیس ایتھرنیٹ کمپیٹیبیلٹی الائنس (weca)نامی ایک سائنسی گروپ نے تیز ترین وائرلیس انٹرنیٹ سٹنڈرڈ IEEE802.11bکیلئے کوئی سادہ نام ڈھونڈنے کی کوشش شروع کی۔اس مقصد کیلئے ایک کمپنی انٹر برینڈ کو ذمہ داری سونپی گئی۔ کمپنی نے 13نام تجویز کیے جن میں سکائی بریج،ٹارچ لائٹ اور فلائی اوور جیسے نام شامل تھے۔انہی میں ایک نا مWi-Fiبھی تھا۔اس نام کا wireless fidelityسے کوئی تعلق نا تھا یہ محض ہائی فائی سے ملتا جلتا نام تھا جس کا مقصد انٹرنیٹ کی تیز سپیڈ کو ظاہر کرنا تھا۔یوں وائرلیس انٹرنیٹ کے لیے یہ نا م استعمال ہونے لگا۔
جب وائی فائی الائنس نامی ادارہ بنا تو اس کے ابتدائی دنوں میں انٹرنیٹ کی اس نئی اور تیز قسم کو“the standard for wireless fidelity©”کہ کر پکارا گیااور یوں لوگ یہ سمجھنے لگے کہ وائی فائی wireless fidelityکامخفف ہے جبکہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ حروف کسی بھی لفظ کا مخفف نہیں ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










