سابقہ اورموجودہ حکومت دونوں کو ریاست چترال کی بنی اس پکڈنڈی نماسڑک کو بہتر بنانیکی توفیق نہیں ہوئی۔ سماجی شخصیت جندولہ خان ایون
چترال (محکم الدین) ایون کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت جندولہ خان نے کہا ہے۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے چترال ایون کالاش ویلیز روڈ اور چترال پشاور روڈ کی تعمیر کی بجائے کمراٹ مڈکلشٹ کیبل کار لگانے کا اعلان کرکے چترال کے عوام کی مشکلات کا مذاق اڑایا ہے۔ میڈیا سے بات کرت ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ محمود خان بطور وزیر اور وزیر اعلی چترال کا دورہ کیاہے۔ چترال کی خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے عوام اور سیاحوں پر کرایوں کے بھاری بوجھ اور سفر میں مشکلات کا انہیں بخوبی ادراک ہے۔ اس کے باوجود ان سڑکوں کو بہتر بنانے کی بجائے بتیس ارب روپے کی لاگت سے کالام کمراٹ مڈکلشٹ کیبل کار کی تنصیب انتہائی طور پر غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ جسے فوری طور پر واپس لے کر سڑکوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ تاکہ چند سیاحوں کی بجائے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی افراد سڑک کے راستے سیاحتی مقامات کی وزٹ کر سکیں اورسڑک کے راستے آنے سیمقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ منصوبہ اس وقت بالکل بھی فیزیبل نہیں ہے۔ اگر فنڈ کیبل ہی کیلئے مخصوص ہے۔ توچترال کے سیاحتی مقامات ایون، کالاش ویلیز، بیرموغلشٹ اور گرم چشمہ میں کیبل لگائے جائیں۔ ٠جہاں اچھی خاصی آمدنی ہو سکتی ہے۔ جندولہ خان نے کہا۔ کہ کالاش ویلیز سیاحت کیلئے مشہور علاقے ہیں۔ لیکن افسوس ہے۔ کہ سابقہ اورموجودہ حکومت دونوں کو ریاست چترال کی بنی اس پکڈنڈی نماسڑک کو بہتر بنانیکی توفیق نہیں ہوئی۔آج بھی لوگ اپنے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔ جبکہ سیاح ایک مرتبہ سفری صعوبتیں جھیل کر یہاں آنے کے بعد دوبارہ بھول کر بھی اس کانام نہیں لیتے۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خا ن ، صوبائی حکومت اور معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ سے پر زور اپیل کی۔کہ چترال ایون بمبوریت روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے۔ اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات