چترال (نمائندہ چترال میل) تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمایکم محرم الحرام 22۔ ستمبر کو ٹاؤن ہال چترال میں شہادت فاروق و حسین کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے چترال کے مذہبی، سیاسی اور دوسرے دانشور خطاب کریں گے۔ تنظیم اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ حافظ خوش ولی خان نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو اس دن کی مصروفیات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس سے پہلے وہ شاہی بازار چترال کے جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیں گے جوکہ 12بجے شروع ہوگی جبکہ نماز جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد شاہی بازار سے برما کے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جائے گی جوکہ مختلف راستوں سے گزرکر پی آئی اے چوک میں صرف 10منٹ دورانیہ کے ایک جلسے پر احتتام پذیر ہوگی جہاں سے شرکائے جلسہ ٹاؤن ہال پہنچ جائیں گے۔ا نہوں نے ایمانی جذبات سے بھرپور چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی اور کانفرنس میں شرکت میں جوق درجوق شرکت کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





