چترال (نمائندہ چترا ل میل) بروم اویر کی رہائشی حاجی میر خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر اور سیکرٹری ابپاشی سے اپیل کی ہے کہ ان کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کی گھر، باغات اور زمینات کو لون ایریگیشن چینل کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے جوکہ ناقص تعمیر کے باعث کسی بھی وقت ٹوٹ کر تباہی مچاسکتی ہے اور ان کے سر پر لٹکتی تلوار کے مانند ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 1999ء میں محکمہ ایریگیشن کی اس تعمیر کردہ ایریگیشن چینل نے چار مرتبہ ان کے گھر اور زمینات کو نقصان پہنچا جوکہ ان کی جائیداد کے 1750فٹ کی لمبائی سے گزرتی ہے لیکن انتہائی ناقص تعمیر کی وجہ سے یہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بار بار درخواست کرنے کے باوجود نہر کے اس حصے کو پکا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ یا تو نہر کے اس حصے کو 1750فٹ تک پکا کیا جائے یا توان کو بیلدار کی ملازمت دی جائے جوکہ اس علاقے میں خالی ہے اور یا ان کو مجاز عدالت کے سامنے اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اگر دوبارہ اس کچا نہر سے ان کو نقصان پہنچا تو اس کا فوری اور مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ان کی داد رسی ہونے تک اس نہر کی دیکھ بال کے لئے بیلدار کی دو اسامیوں پر تعیناتی نہ کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





