(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا لینڈ ریونیوایکٹ1967(خیبر پختونخوا ایکٹXVIIآف1967) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر صوبے میں ایک نئے ضلع اور تین نئی تحصیلوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے مذکورہ ایکٹ کے تحت موجودہ ضلع کوہستان لوئر میں سے ضلع کلوئی پالس کوہستان قائم کیا ہے۔ سب ڈویژن اور ضلع کلوئی پالس کی تحصیل کا نام پالس ہے جبکہ اس کے498موضع جات ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی شق6۔ کی ذیلی سیکشن(1) اور(2) کے تحت اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر ضلع ایبٹ آباد میں علاقہ لوئر تناول کو تحصیل کی حیثیت دے دی ہے۔ مذکورہ علاقے کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوگااور یہ ایک قانون گوسرکل،پانچ وارڈز،دس پٹوار حلقوں اور64موضع جات پر مشتمل ہوگا۔مزید برآں حکومت خیبر پختونخوا نے مذکورہ ایکٹ کے تحت اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ضلع مانسہرہ میں علاقہ بفہ پکھل کو بھی فوری طور پر تحصیل قرار دے دیا ہے۔مذکورہ علاقہ تحصیل کا درجہ حاصل ہو نے کے بعد دو قانون گو سرکلز، 15وارڈز،26پٹوار حلقوں اور87موضع جات پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ مذکورہ ایکٹ کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے ضلع مانسہرہ میں علاقہ دربند کو بھی تحصیل کادرجہ دیدیا ہے۔مذکورہ علاقہ تحصیل کی حیثیت کے ساتھ ایک قانون گوسرکل،تین وارڈز،چھ پٹوار حلقوں اور اکتیس موضع جات پر مشتمل ہوگا۔ان امور کااعلان بورڈ آف ریونیو،ریونیو اینڈاسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ چار الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





