ضلع چترال کے اکثر تھا نوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے نوجوا ن شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ عبدالاکبر چترالی کا آئی جی پی سے پرزور مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل) نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی، سابق ممبر قومی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اپنے دورہ ء ِ چترال سے واپس پشاور پہنچ کر ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع چترال کے اکثر تھا نوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے نوجوا ن شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تھانوں میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود پچاس اور پچاس سے زیادہ جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جہاں ان جوانوں کیلئے واشرومز اور دیگر سہولیات نہیں مولانا چترالی نے آئی جی پی خیبر پختونخواسے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور بلا تاخیر تمام تھانوں کی اپ گریڈیشن کیلئے عملی اقدام اٹھائیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چترال کے شہری علا قوں میں منشیات فروش دندناتے پھر رہے ہیں اور اس وقت منشیات کا کاروبار عروج پر ہے لیکن ایس پی چترال خاموش تماشائی کا کردار اداکر رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ اور ایجنسیز بلاتاخیر منشیات کیخلاف کا روائی کریں۔