( ویب ڈیسک ) میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے یہ کمپیوٹر الگورتھم بنایا ہے جو بسا اوقات چہرے کے معمولی خدوخال کو بھی پڑھ لیتا ہے اور مریض سے بہتر انداز میں درد کا احوال بیان کرتا ہے۔
ایم آئی ٹی کے پروفیسر ڈیانبو لوئی اور ان کیساتھیوں نے یہ کمپیوٹر الگورتھم بنایا ہے۔ ان کے مطابق مختلف افراد درد کا اظہارمختلف انداز سے کرتے ہیں۔ اس طرح خود ڈاکٹر درد کی جس شدت کا اندازہ لگاتا ہے وہ حقیقی درد سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔ اسی طرح یہ سسٹم اصلی اور جعلی درد کی کیفیت بھی نوٹ کرسکتا ہے۔
تجربے کے طور پر ماہرین کی ٹیم نے پہلے الگورتھم کو بعض ویڈیوز پر تربیت فراہم کی جن میں مختلف افراد کو درد سے دوہرے ہوتے دکھایا گیا تھا۔ مثلاً ایک ویڈیو میں کندھے کے درد میں مبتلا ایک شخص کو دکھایا گیا جس سے کہا گیا کہ وہ ایک مختلف قسم کا برتاؤ کرے اور اس کے بعد اپنے درد کی شدت بیان کرے۔ اس کے بعد الگورتھم کو بہتر سے بہتر بنایا گیا۔ اس طرح چہرے کے آثار سے درد کی کیفیات کو نوٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔
ماہرین کے مطابق چہرے کے کئی حصے درد کو بہتر طور پر بیان کرتے ہیں۔ ہمارے منہ اور ناک کے پاس کے حصے شدید درد اور تکلیف میں قدرے مختلف انداز میں کھنچ جاتے ہیں یا حرکات پیدا ہوتی ہیں۔ اس سے قبل کئی تجربات سے ثابت ہوچکا ہیکہ کمپیوٹر بہتر انداز میں اصل اور جعلی درد کو پہچان سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو نے درد کی اداکاری کرنے والوں کو 85 فیصد درستگی سے شناخت کرلیا جبکہ وہ سافٹ ویئر اتنا جدید نہ تھا اور درستگی کا درجہ صرف 55 فیصد تھا۔
اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں عمر، جنس، رنگت اور دیگر معلومات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ درد کے تاثرات میں عمر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈیانبو لوئی کے مطابق اس طرح ہم انفرادی طور پر ہر فرد کی تکلیف معلوم کرسکتے ہیں۔
تاہم یہ سافٹ ویئر ڈاکٹروں کی جگہ نہیں لے سکتا اور اسے بہتر بنانے کے لیے مزید تحقیق کی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





