(چترال میل رپورٹ)پراجیکٹ ڈائریکٹر/کنزرویٹر وائلڈ لائف نیشنل پارکس خیبر پختونخوا کے ا یک ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع شدہ خبر میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”خیبر پختونخواکے قومی پارٹس کی ترقی اور انتظامات“پراجیکٹ کے تحت تمام تقرریاں سروسز رولز اور پراجیکٹ ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ پر کی گئی ہیں اس سلسلے میں رولز کے مطابق درخواستیں گریڈ ایک سے گیارہ تک کیلئے ضلع چترال سے طلب کی گئیں جبکہ گریڈ14سے17تک کیلئے پورے صوبے سے درخواستیں طلب کی گئیں جن کی چھان بین اور سکروٹنی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ شارٹ لسٹنگ کمیٹی نے کی اور شارٹ لسٹ شدہ امیدواروں کے انٹرویو پراجیکٹ سلیکشن کمیٹی نے کئے اور کمیٹی کی جانب سے سفارش شدہ میرٹ لسٹ کے مطابق تقرریاں کی گئیں اس لئے بروغل نیشنل پارک اور چترال گول نیشنل پارک میں مختلف پوسٹوں کیلئے پراجیکٹ عملے کی سلیکشن میں کسی قسم کی بے قائدگی نہیں کی گئی۔چونکہ چترال گول نیشنل پارک چترال شہر میں واقع ہے جہاں شرح تعلیم چترال کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اس لئے پارک کے نزدیک رہنے والے زیادہ تر امیدوار میرٹ پر پورا اترے جبکہ بروغل کے کیس میں صورتحال مختلف ہے۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف پراجیکٹ کادفتر تحصیل ہیڈ کوارٹر مستوج میں قائم کیاگیا ہے کیونکہ مستوج سے زیادہ قریبی جگہ اور کوئی نہیں ہے جو زندگی کی بنیادی ضروریات سال بھر پہنچا سکتا ہے۔ بروغل نیشنل پارک کے لئے پراجیکٹ سرگرمیوں کی منصوبہ سازی سال2017-18 کے ورک پلان میں کی گئی۔ورک پلان کی منظوری کے بعد یہ سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ متعلقہ عملے کے اہلکار ان سرگرمیوں کی نگرانی اور عمل درآمد کیلئے اکثر و بیشتر پارک کامعائنہ کریں گے جبکہ پراجیکٹ کے تحت مختلف سرگرمیوں بشمول چھ کمیونٹی واچرز اور ایک سینٹری ورکر کی خدمات کے حصول،چار ویلج کنزرویشن کمیٹیوں کے قیام،ایک پارک ایسوسی ایشن کے قیام،19.500ملین روپے کی بنیادی رقم کے ساتھ انڈومنٹ فنڈکے قیام اور 20عدد شمسی چولہوں کی مقامی لوگوں میں تقسیم،بروغل نیشنل پارک پراجیکٹ کے تحت کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





