چترال (نمائندہ چترال میل) اسلامی جمیعت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعہ کے روز برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ اور چترال پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمیعت کے طلبہ قائدین اشفاق احمد صدر آئی جے ٹی چترال، شجاع الحق صدر بزم شاہین خیبر پختونخوا،ابرار الرحمن جنرل سیکرٹری بزم شاہین اور تنویر احمد نے مطالبہ کیا۔ کہ حکومت پاکستان فوری طور پر برما کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے فوج بھیجے۔ یا مجاہدین کو راستہ دے۔ کہ وہ ان مظلوموں کی مدد کرنے کیلئے پہنچیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی خاموشی کی پُر زور مذمت کی اور کہا۔ کہ پا کستان کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مسلمان چاہے پاکستان میں رہتا ہو یا برما میں وہ بھائی بھائی ہیں۔ آج ہم سے برمی مسلمانوں پر ہونے ولی ظلم نہیں دیکھی جاتی۔ اور بحیثیت مسلمان یہ ہم پر فرض ہے۔ کہ ہم اُن کو ظلم سے بچانے کیلئے قدم اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ بچوں بڑوں کو جلایا جارہا ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت بھی اپنی سرحد پناہ گزینوں کیلئے نہیں کھول رہا۔ اور لوگ مسلسل ز ندگی سے کی بازی ہار رہے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر برما کے سفارتخانے کو بند کرنے اور تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات