چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل جمعہ کے خطاب میں برما کے ہولناک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برما میں پچھلے بیس دن سے جو ہو رہا ہے اس سے انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے۔ اور کہا کہ جو ظلم کیا جارہا ہے وہ نا قابل بیان ہے۔ معصوموں کو زندہ آگ لگا کر، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ برما کے مظلوم مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان ممالک برمی مسلمانوں کا سہارا بنیں۔ غیر مسلم اقوام، مغربی ممالک انسانی حقوق کے نام مسلمانوں کو ہی ستاتے ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام اُنکی نظر نہیں آتی ہے۔ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔ برما اور روہنگیا مسلمانوں کو کسی محمد بن قاسم کا انتظار ہے۔ پاکستانی حکومت برمی مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے عالمی برادری سے رابطہ کرے۔ انہوں نے مسلمان لیڈران سے اپیل کی کہ وہ برما حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔
برما کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت بند کیا جائے، عالم اسلام اس ظلم اور قتل عام کو نوٹس لیں۔ اس وقت برما کے مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جو تمام مسلمان کرب میں مبتلا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ برما کے سفارت خانہ کو بند کیا جائے اور وہاں کے مسلمانوں کی ہر قسم کی مدد کی جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات