چترال (نمائندہ چترال میل)آغا خان یونیورسٹی کراچی کے کمیونٹی ہیلتھ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر کوثر سعید خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم یا مارجینلائزڈطبقے کی رسائی علاج معالجے کی سہولیات تک پہنچانا حکومت وقت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں اور سماجی رضاکاروں کی ذمہ داری بنتی ہے اور آغاخان ہیلتھ سروس نے اس طرف خصوصی توجہ دی ہے جوکہ قابل قدر کاوش ہے۔ آغاخان یونیورسٹی اور اے کے ایچ ایس پی کی مشترکہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے کاوہ طبقہ جوعدم رسائی،ناموافق حالات اوردوسرے سماجی ومعاشرتی رکاٹوں کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولتوں تک پہنچنے سے قاصرہیں اُن کو مارجنلائیزڈکمیونٹی کہتے ہیں اور معاشرے کا یہ طبقہ سب سے ذیادہ قابل رحم ہے جوکہ محض علاج معالجے کے لئے وسائل کی فقدان کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔سیمینار میں چترال کے مختلف 20دیہات میں مارجنلائیزڈکمیونٹیزپرکئے گئے سروے کے اعدادشمارکے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں آغاخان ہیلتھ سروس کے اہل کاروں،کونسلروں اوراے کے ڈی این کے دیگراداروں کے علاوہ سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کیں۔تاہم محکمہ صحت چترال کاکوئی نمائندہ سمینارمیں موجودنہیں تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین اورپریذیڈنٹ آغاخان ریجنل کونسل لوئرچترال محمدافضل نے سمینارکے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے اُسے ایک اہم قدم قراردیااورریسرچ کرنے والے ٹیم کوخراج تحسین پیش کی کہ انہوں نے چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں جاکرلوگوں کے دلوں کی آوازاپنے پاس محفوظ کئے ہیں۔سمینارکے شرکاء نے گفتگومیں حصہ لیتے ہوئے دیگرمقریرین نے تجویزدی کہ AKUنے جوریسرچ کی اس کی اہمیت کے پیش نظرAKHSPاس پرجلدعمل درآمدکرے۔تاکہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام افرادکوعلاج معالجے کی سہولیت یکسان میسرہوں۔سمینارکے شرکاء نے آغاخان ہیلتھ سروس کی ماضی اورحال کی کارکردگی کاجائزہ پیش کرکے ماضی کی کارکردگی کوسراہاجبکہ اس وقت اے کے ایچ ایس پی کوسینٹریلائزکرکے مقامی دفتراورعملے کومفلوج بنادیاہے جس کی وجہ سے AKHSPکی کارکردگی بری طرح متاثرہوئی ہے۔انہوں نے بعض سنٹروں کی بندش پربھی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ Accessآغاخان ہیلتھ سروس کابنیادی مقصدہے۔انہوں نے بعض علاقوں میں قائم ہیلتھ سنٹروں کی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مارجینلائزڈ طبقے کو علاج معالجے کی سہولیات تک آسان رسائی کے لئے ان کی تعداد میں اضافے کی ضرور ت ہے اور پیش کردہ سروے رپورٹ میں بھی سنٹروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔سمینارکے احتتام پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پرزیادہ توجہ دے رہی ہے اورصحت کارڈ کے اجزاء سے معاشرے کے مارجنلائیزڈکمیونٹی کوصحت کی بہترسہولیتں میسرہوں گے۔انہوں نے کہاکہ AKUاورAKHSP صحت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔قبل ازین اے کے یوکی شہنازمیراورسہیل باوانی نے ریسرچ کے بارے میں میں پریزٹیشین دی اوریسرچ کے دوران پیش کرنے والے بعض دل ہلادینے والے واقعات کاتبصرہ کیا جن میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریض اور زخمی ہسپتال میں علاج سے محروم رہے اور ایڑیاں رگڑتے رگڑتے اپنے گھروں میں ہی دم توڑدئیے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات