موڑکہو(جمشید احمد) لوٹ اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کی سروے کے سلسلے میں این ایچ اے سروے ٹیم اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین موڑکھو کے دورے پر ہیں گزشتہ دن تریچ گاؤں سے سروے کا اغاز کیا گیا سروے ٹیم میں محمد اشتیاق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر QS (Quantity survey)ایم این اے کے ہمراہ موجود تھے اس سڑک کی تعمیر کے لیے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کوشیشوں سے تین ارب روپے وفاقی بجٹ میں پہلے سے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ چار آر سی سی پل مختلف جگہوں میں تعمیر کیے جائیں گے جس سے اس علاقے کی آمدورفت مزید بہتر ہوگی اور یہ پراجیکٹ اس علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا علاقہ تریچ پہنچنے پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور سروے ٹیم کا پرتباک استقبال کیا گیا موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الد ین نے کہا وفاقی حکومت چترال کی تعمیرو ترقی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے وفاقی حکومت کی کئی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں جن کے لیے حکومت کی اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جس سے چترال کی تعمیر ترقی ہوگی لوٹ اویر تا تریچ روڈ بھی ااس کا حصہ ہے جس کا ابتدائی سروے کا کام آج سے شروع کیا گیاہے جو جلد مکمل ہوگی آمد و رفت کے سلسلے میں اس علاقے کی عوام کو ضرور فائدہ پہنچے گا اُنہوں نے کئی دوسرے مختلف منصوبوں کا بھی اعلان کیا مقررین میں ممبر تحصیل کونسل تریچ علاو الدین عرفی و دیگر نے خطاب کیا اورایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی