وفاقی کابینہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مسلمانوں کی نسل کشی بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان میانمار میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی نے میانمار کی جمہوری قیادت کی منافقت بے نقاب کر دی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد عالمی ضمیر اور مہذب معاشروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ حکمران جماعت کی سربراہ اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی مسلمانوں کا قتل عام روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی