چترال (نما یندہ چترال،میل) ایڈیشن سیشن جج چترال محمد قاسم نے گرم چشمہ کے مشہور تہرے قتل کے مجرم و اجرتی قاتل عطاء الرحمن ولد غلام رحمت ساکن پتراک دیر کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت، مجموعی طور پر پندرہ لاکھ روپے جرمانہ 1/2 دیت، جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کی پاداش میں تین سال قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیاجبکہ اسی مقدمے کے دیگر تین ملزمان خورشیدعلی، حنظلہ اور محمد حجاج پسران امیر حمزہ ساکنان پتراک دیر بالا بری کر دیے گئے۔ اس مقدمے کے تین اور ملزمان تاج الدین، مظفر سید، اور شاہ خالد تاحال مفرور ہیں۔جنہیں پولیس تلاش کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2019 کی رات مقتول وقار احمد ساکن گرم چشمہ اور ان کی بیوی تسلیم بی بی چترال میں ڈاکٹری معائنہ کرنے آئے تھے۔ کیونکہ اس وقت تسلیم بی بی حاملہ تھی۔ ڈاکٹری معائنے کے بعد وہ مجرم عطاء الرحمن کی کار میں سوار ہوکر چترال شہر سے گرم چشمہ واپس جارہے تھے۔ کہ راستے میں مجرم عطاء الرحمن نے انہیں قتل کیا اور لاش دریا لٹکوہ کے کنارے پھنک کر فرار ہو گیا۔جسے بعد آزان چترال پولیس نیمقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ جس کی سزا پیر کے روز ایڈیشنل سیشن جج چترال محمد قاسم نے سنایا۔ حکم سناتے وقت مقتول وقار احمد کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھی۔ اس مقدمے میں اثتغاثہ کی پیروی معروف ایڈوکیٹ محمد عظیم بیگ کر رہے تھے۔ جبکہ بری ہونے والے ملزمان کے کیس کی پیروی مشہور سنئیر قانون دان عبدالولی خان اور قاتل کے مقدمے کی پیروی عالمزیب سوئم ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





