چترال (نمایندہ چترال میل) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ سال اپنے دورہء چترال کے موقع پر عوامی مطالبے پر گولین گول بجلی گھر سے چترال کیلئے 30میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، اور اس سلسلے میں واپڈا کو ضروی ہدایات بھی دیے گئے تھے۔ سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نااہل قرار دینے کے فورا بعد پیسکو اور واپڈانے ایک سازش کے تحت چترال کو مذکورہ بجلی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو کہ چترالی عوام کو مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت اور میاں محمد نواز شریف سے متنفر کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیت نے ایک اخباری بیان مین پیسکو حکام کے اس فیصلے پر انتہائی دُکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چترال کی تعمیرو ترقی میں انتہائی دلچسپی رکھتے تھے۔ اُن کے جانے کے بعد چترال کیلئے شروع کردہ اور اعلان کردہ منصوبوں پر سست رفتاری آگئی ہے۔ اور گولین گول سے چترال کو بجلی نہ دینے کا فیصلہ اسی کی ایک کڑی ہے، جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی 106میگا واٹ بجلی سے چترال کو سابق وزیر اعظم کے اعلان کے بر عکس بجلی نہ دینے کے فیصلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیازاے نیازی نے کہا۔ اگر میاں محمد نواز شریف آج وزیر اعظم ہوتے تو وہ اپنے اعلان کے مطابق ماہ اکتوبر میں چترال آکر مذکورہ بجلی گھر کا افتتاح کرتے اور چترال کو وعدے کے مطابق بجلی مہیا ہوتی۔ جس طرح انہوں نے لواری ٹنل کا افتتاح کیا۔ مگر آج اُن کا وزیر اعظم نہ رہنا چترالی عوام کی بد قسمتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات