چترال (نمایندہ چترال میل) چترال گول کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس فیسٹول چترال میں شروع ہوا۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک ارشاد احمد ، ایسو سی ایشن کے چیر مین عالم زیب ایڈوکیٹ، پولو کوچ صوبیدار محمد آیاز، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ریاض احمد دیوان بیگی اور سنئیر پولو پلئیر ریٹائرڈ صوبیدار میجر ظفر علی شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیر مین چترال گول کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کنزر ویشن ایسوسی ایشن عالمزیب ایڈوکیٹ نے کہا۔ کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ماحول کی اہمیت اور اُس کے تحفظ کے بارے میں آگہی پھیلانا اور قدرتی وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کنزرویشن میں یوتھ کا بہت بڑا کردار ہے۔ اسلئے یوتھ کیلئے کئی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عالمزیب نے کہا۔ یہ تین روزہ سپورٹس فیسٹول دوسری بار منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں گیارہ وی سی سیز کے مجموعی طور پر7پولو ٹیمیں، 11فٹبال،11کرکٹ اور انڈور گئمز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ رسہ کشی کی 8ٹیمیں بھی اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پولو چترال کا قدیم اور معروف کھیل ہے۔ جسے زندہ رکھنا اور اُس کو فروغ دینا اُن کی ترجیحات میں شامل ہے اس طر ح اور روایتی کھیلوں کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کھیل امن اور محبت کے پیغامات بانٹے ہیں۔ اور چترال کا مثالی امن ان ہی وجہ سے زندہ ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عبد الولی ایڈوکیٹ نے کہا۔ کہ چترال میں پولو جیسے عظیم کھیل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف کھلاڑیوں ہی کا نہیں بلکہ ہزاروں تماشائیوں کا مشتر کہ کھیل ہے۔ جسے چترال کے لوگ اپنی جان سے بھی عزیز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال شہر میں چند ایسے خاندان ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ کھیل زندہ ہے۔ آج کے دور میں پولو کیلئے گھوڑا پالنا انتہائی مشکل کام ہے۔ لیکن اپنی ثقافت سے محبت نے اس کھیل کو زندہ رکھنے میں بہت مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پولو کے مستقل ترویج و تحفظ کیلئے خطیر فنڈ کی ضرورت ہے۔ اور اس کیلئے موجودہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قائد تحریک انساف عمران کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ بعد آزان پولو گراؤنڈ میں پہلے پو لو میچ کا افتتاح کیا گیا۔ جو کہ تین دن تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات