ضلع چترال کے مختلف علاقوں کی مساجد کے آئمہ کرام کے نام اور نماز عید الاضحی کے اوقات کا شیڈول۔ دیکھئے تفصیلی خبر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)چترال میل ڈاٹ کام اپنی قارئین کی آسانی اور سہولت کے پیش نظر ضلع چترال کے مختلف علاقوں کے مساجد کے آئمہ کرام اور نماز عید الاضحی کے شیڈول مرتب کئے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔ ضلع چترال کے مختلف علاقوں کی مساجد کے آئمہ کرام کے نام اور نماز عید الاضحی کے اوقات کے مطابق جامع مسجد بازار میں مولانا اسرار الدین الہلال عید الاضحی کی نما ز صبح 7-45بجے پڑھائیں گے۔ اسی طرح شاہی مسجد چترال میں مولانا خلیق الزمان عید الاضحی کی نما ز صبح 7-30بجے پڑھائیں گے، جغور دواشش کی جامع مسجد میں قاری صادق عید الاضحی کی نماز صبح 8-00بجے پڑھائیں گے، چمرکن عید گاہ میں مولانا حبیب اللہ عید الاضحی کی نماز صبح 7-30پر بجے پڑھائیں گے، بروز عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 8-00بجے ادا ہوگا، ایون عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 8-00بجے ادا ہوگا اور دروش جامع مسجد میں عید الاضحی کی نماز صبح 7-45بجے ادا ہوگا۔