چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان صفائی کو یقینی بنانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے ذریعے ہم مختلف النوع بیماریوں سے چھٹکار ا پاسکتے ہیں اور ہسپتالوں کے احاطے میں صفائی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے احاطے اور جنرل وارڈوں سمیت ایمرجنسی وارڈ میں صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں خصوصی مہم چلارہی ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صفائی کی حالت کو قائم رکھنے میں ہسپتال عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور خود بھی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور واش روموں کے استعمال میں نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جب تک کمیونٹی کا تعاون شامل حال نہ ہو، کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل افیسر قادر ناصر بھی موجود تھے۔ مہم میں ایک مقامی سکول کے طلباء اور غیر سرکاری تنظیم کے رضاکار وں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ گاڑی کی پانی سے وارڈوں کو دھولیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات