چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع ناظم مغفرت شاہ چترال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی سے عوام کو پشاور اور دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں جانے کی زخمت سے بچنے میں آسانی ہوگی اور موجودہ ضلعی حکومت اس بارے میں ہر دم کوشان ہے اور اس سلسلے میں وش انٹرنیشنل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جوکہ پاترپ کی مالی معاونت سے اس ہسپتال میں پہلے ہی جدید خطوط پر برن یونٹ تعمیر مکمل کی ہے۔ پیر کے روز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں اس وقت سی۔ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی سہولیات پر مشتمل ڈایگناسٹک سنٹر، جدید خطوط پر استوار اپریشن تھیٹر اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے۔ اس موقع پر موجود وش انٹرنیشنل کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن افیسر سجاد احمد اور کوارڈینیٹر ناصر خان یوسفزئی نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ضروریات کو اگلے سال کے پروگرام میں شامل کرلئے جائیں گے جبکہ اس سال میٹرنٹی وارڈ کی تعمیر اور اس کی جملہ ضروریات کو پورا کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توکل خان، ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین اور ڈاکٹر انور الدین نے ہسپتال کی ضروریات پر روشنی ڈالی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں کیجولٹی وارڈ میں توسیع اور سہولیات میں اضافے پر زور دیا۔ چترال ٹو سے ضلع کونسل کے رکن ریاض احمد دیوان بیگی اور ویلج ناظم سجاد احمد خان بھی موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





