انجمن ترقی کہوارچترال اکتوبرکی بائیس تاریخ کوسی پیک کے حوالے سے ایک روزہ سمینارمنعقدکریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)انجمن ترقی کہوارچترال نے اکتوبرکی بائیس تاریخ کوسی پیک کے حوالے سے ایک روزہ سمینارمنعقدکریگا۔ اس بات کافیصلہ گذشتہ روزانجمن ترقی کہوارکے مرکزی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیاگیا۔جس کی صدرات انجمن ترقی کہوارکے سابق مرکزی صدرڈاکٹرعنایت اللہ فیضی نے کی۔اسمو قع پر انجمن کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک نے اجلاس کوبتایاکہ دعوۃ اکیڈیمی اسلام آباداگلے مہینے اسلامی ادب کے حوالے سے انجمن کے ممبران کے لئے ہفت روزہ ورکشاپ منعقدکرے گی جس میں انجمن کے ممبران کوشرکت کی دعوت دی جائے گی۔اجلاس میں اس امرپرتشویشن کااظہارکیاگیاکہ کہوارموسیقی کوالودہ کرنے کے لئے بعض عناصرسرگرم عمل ہیں۔انجمن کاوفدجلدریڈیوپاکستان چترال کے سٹیشن ڈائریکٹرسے ملاقات کرکے کہوارموسیقی کودرپیش چیلنجراورریڈیوپاکستان کے کردارکے بارے میں بات چیت کرے گا۔اجلاس میں ہرمہینے باقاعدگی کے ساتھ مشاعرہ منعقدکرنے کافیصلہ بھی کیا۔اجلاس میں گل مرادحسرت،مولانگا ہ نگاہ،یوسف شہزادہ،پروفیسرممتازحسین،محمداسلم شیروانی،ظہورالحق دانش،تاج محمدفگار،محمدعرفان عرفان،صادق اللہ صادق،ثناء اللہ ثانی،سعیدالرحمن سعیدی،سیدنذیرحسین شاہ نذیراوردیگرنے شرکت کی۔