(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی مینجمنٹ سروس(بی پی ایس۔17) کے تمام اہل امیدواروں کیلئے سائیکالوجیکل تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تمام اہل امیدواروں کے لئے مذکورہ سائیکالوجیکل ٹیسٹ21سے25اگست2017تک صبح اور شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جن کی صبح کی نشست صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور شام کی نشست 1-30 بجے سے ساڑھے تین بجے تک ہوگی۔ تفصیلا ت کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ رول نمبر61سے2275تک کے لئے صبح کی نشست میں اور رول نمبر2276سے3994تک کے لئے شام کی نشست میں 21اگست2017کو منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح رول نمبر 4015سے6803تک صبح کی نشست میں اور رول نمبر6836 سے8872 تک کے لئے شام کی نشست میں 22 اگست 2017 کو،رول نمبر8943سے10543تک صبح کی نشست میں اور رول نمبر10553سے12140تک شام کی نشست میں 23 اگست2017 کو،رول نمبر12147سے 14342تک کے لئے صبح کی نشست میں اور رول نمبر14357 سے 15848کے لئے شام کی نشست میں 24اگست2017کو اور رول نمبر15865سے17306کے لئے صبح کی نشست میں اور رول نمبر 17385 سے19250تک کے لئے شام کی نشست میں 25اگست2017کو منعقد کئے جائیں گے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی مشکل یا مسئلے کیلئے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر واقع2۔فورٹ روڈ پشاور صدر سے ذاتی طور پر یا فون نمبرز091-9212688-9214131پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔تمام امیدواروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ،پنسل،بال پوائنٹ،ربڑ اور پیپر بورڈ وغیرہ اپنے ساتھ لائیں جبکہ زبانی امتحان/(viva)7ستمبر2017سے شروع ہوگا۔ مزید برآں مذکورہ شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور تحریری ٹیسٹ /انٹرویو گروپ ڈسکشن کی تبدیلی کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





