بونی (جمشید احمد)سب ڈویژن مستوج کے مشہور گاؤں سنوغر میں جاری زیر انتظام وسی ناظمیں فٹ بال ٹور نامنٹ گزشتہ دن اختتام پذیرہوا۔فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز صدر آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال تھے ان کے ہمراہ پرنس سلطان ملک، سابق ناطم کشافت، انعام،رفیع اللہ دیگر موجود تھے وی سی ناظم شجاع الدین نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور پولو گراونڈ کی مر مت کے ساتھ پولو گراونڈ میں تماشاؤں کی بیٹھنے لیے اسٹج اور سنوغر میں یو ٹلیٹی اسٹور کا مطالبہ کیا موقع پر ٹونامنٹ کے فائنل میچ کھیلا گیا کر کٹ کا فائنل سنوغر، فٹ بال اور ولی بال کا فائنل بونی نے جیتا جبکہ پولو کا فائنل وی سی چیر من کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی شہزادہ خالد پر ویز نے جتنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی اورخطاب کر تے ہوئے ایک شاندار ٹور نامنٹ کی انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چترال میں بعض عناصر منفی سیاست کر کے لوگوں کو تقسیم کر نے کی کوشیش کر رہے ہیں یہ اپنے مضموم عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کر نی چائیے عوام کی مسائل حل کر نی چائیے سابق ایم این اے شہزادہ محی الدیں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے ہر وقت اورہمیشہ کوشیش کی او رہمیں بھی قوم کی خد مت کر نے کی نصیحت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے چترال کے لیے کئی اربوں روپے کے منصوبے وفاقی حکومت سے منظور کرواکر خطیررقم مختص کر وائے ہیں ان میں کئی منصوبے تکمیل کو پہنچے ہیں اوربغض منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چترال گرم چشمہ روڈ اٹھ ارب روپے، کلاش ویلی روڈ چار ارب، بونی تورکھو روڈ ایک ارب بارہ کروڑ روپے ٹیلی نار ٹاورز ایک ارب ستانوے کڑور روپے گولین گول ٹرانسمیشن لائنوں کے لیے چھ ارب روپے چترال شندور روڈ چترال گلگت روڈ، اوویر تا تریچ روڈ اور مختلف جگہوں میں کئی ارسی سی پلوں کی منظوری ان کی کوشیشوں اور قوم کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اُنہوں نے ٹورنمنٹ انتظامیہ کو پچاس ہزار روپے،سنوغر پل سے روڈ کی کشادگی کے لیے پانچ لاکھ، سنوغر پروآک پیدل سڑک دو لاکھ، اور ٹورنامنٹ ونر فٹبال ٹیم کو دس ہزار سنوغر بادشاہ کر کٹ ٹیم کو تین ہزار روپے کا بھی ا علان کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات