چترال(نمائندہ چترال میل)ایم پی اے سلیم خان اور پی پی پی کے رہنماؤں نے گذشتہ روزبروز دومون چموروٹی کا دورہ کیا۔جہاں پر اُنہوں نے ایک شمولتی تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر علاقے کے کئی خاندانوں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں صوبیدار(ر) بلبل جناب،بزرگ،محمد وزیر شاہ،محمد صابر،فضل رحمان،وزیر،شیر نیت خان،کیفات اللہ،رحمت نیاز،مراد خان،عبدالرحیم،ریاض احمد،مبشر اور دیگر شامل ہیں۔ایم پی اے سلیم خان اور دیگررہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اُنہیں پارٹی میں خوش آمد ید کہا۔ایم اے سلیم خان نے کہا کہ پی پی پی عوام کی خدمت کی سیاست کرتی ہے،دوسروں کی طرح انصاف کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرتی۔اپنے دورے حکومت میں 8ہائی سیکنڈری سکول اور2ڈگری کالج بنائے اور بھی کئی بڑے منصوبے اور چھوٹے منصوبے کیے۔سلیم خان نے کہا کہ خدمت اور کارکردگی کو دیکھ کر عوام اپنا ووٹ کا استعمال کریں۔تقریب سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع محمد حکیم ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،رحمت اعظم اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی قاضی عطاء الرحمن نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات