چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو 2کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کر کپ اپنے نام کرلی۔ ایک اندازے کے مطابق 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں دو فورسز کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں دونوں ٹیموں نے آخر دم ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی سرتوڑ کوشش میں لگے رہے۔ میچ کے پہلے تیسرے منٹ میں چترال لیویز کے فیروز نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کے چند منٹ بعد چترال سکاوٹس کے شہزاد احمد نے گول کرکے پوزیشن برابر کردی لیکن ہاف ٹائم تک چترال لیویز نے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن ہاف ٹائم پر دونوں ٹیمیں دو دو گول کرچکے تھے۔ ہاف ٹائم کے بعد پہلے 20منٹ کے دوران دوبارہ سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخری 15منٹوں کے دوران چترال سکاوٹس نے یکے بعد دیگر ے تین گول کرکامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال کی روایتی کھیل پولو کو سب سے ذیادہ اہمیت دے رہی ہے اور پولو کے کھلاڑیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضلع حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزازئیے میں نمایان اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شندور پولوفیسٹول کو بھی شایان شان طور پر منانے کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری ہیں جوکہ اب بین الاقوامی سطح پر چترال کی پہچان کا ذریعہ بن چکا ہے۔ کھلاڑیوں میں ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کپ اور انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات