ضلعی حکومت چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے سکالر شپ پروگرام شروع کرر ہی ہے اور ذہین طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔ دیکھے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

سکالر شپ
ضلعی حکومت چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے سکالر شپ پروگرام شروع کرر ہی ہے اس سلسلے میں سال 2015-16 کے ترقیاتی بجٹ سے اس پروگرام کے لئے ضلع کونسل نے رقم مختص کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بی ایس،ایم اے،ایم ایس سی، ایم فل،پی ایچ ڈی کرنے والے مستحق اور ذہین طالب علموں کو سکالرشپ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی سال کے دوران میڑک، ایف اے،ایف ایس سی میں ٹاپ 3پوزیشن کے لئے بھی انعام دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں درخواستیں 30 مئی تک ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیر کے دفتر میں پہنچ جانی چاہئے۔درخواستیں کے ساتھ اسناد کے مصدقہ نقول لگانا ضروری ہے۔
بحکم
المشتہر (مولانا عبدالشکور)
قاضی نورالوہاب ضلع نائب ناظم چترال
سیکرٹری ضلع کونسل چترال