چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ چترال کے قائدین صدر سید احمد خان، جنرل سیکرٹری صفت زرین و دیگر رہنماؤں، محمد کوثر ایڈوکیٹ، فضل رحیم ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایدوکیٹ،ارشاد احمد ایڈوکیٹ اور ظفر اللہ پرواز نے کہا ہے۔ کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر حکومت سے ہٹایا گیا۔ جس میں تیسری قوت کا ہاتھ شامل ہے۔ امریکہ اور اُس کے اتحادی سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مختلف طریقوں سے پاکستان میں حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور پاکستان کے بعض سیاست دان اور ادارے اُن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چترال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ نواز شریف کو تین مرتبہ اقتدار سے علیحدہ کیا گیا۔ لیکن اُن کو عوام کے دلوں سے جُدا نہیں کر سکے۔ آج بھی نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں پر حکومت کر رہا ہے۔ اور پاکستان کے لوگ یہ سمجھتے ہیں۔ کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کے اصل خیر خواہ ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کی۔ جو دُشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ انہوں نے ایٹمی دھماکا، موٹر وے اور سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کو دیے۔ جو اُن کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ جب کہ عمران خان کا نیا پاکستان خیبر پختونخوا کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ جس میں ٹوٹی سڑکیں، سوکھے پائپ لائن، شکستہ پُلین اور خُشک بلین ٹری سونامی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ مقررین نے کہا۔ کہ انشاء اللہ عمران خان بہت جلد ایسے نااہل ہوں گے۔ کہ عوام کے سامنے سر بھی نہیں اُٹھا سکیں گے۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کیلئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کہ ایک پختون اور ایک مذہبی جماعت کے رہنما ہونے کے باوجود عائشہ گلالئی کے ساتھ کئے جانے والے رویے پر اُن کی اسلامی اور پختوں غیرت نہیں جاگی۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے۔ کہ اُن کی نظر اقتدار تک محدود ہے۔انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاق سے 2ارب 19کروڑ روپے متاثرین میں تقسیم کئے۔ صوبائی حکومت وعدے کے باوجود اب تک ایک پیسہ بھی نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے لواری ٹنل کی تعمیر کیلئے کورین کمپنی کو چار سالوں کے دوران 21ارب کے فنڈ فراہم کئے۔ آج چترال کے لوگ 7منٹ میں 9کلومیٹر لواری ٹنل عبور کرکے سہولت سے چترال پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ چترال ٹو کالاش ویلیز روڈ، گرم چشمہ روڈ کے ٹینڈر ہو چکے ہیں۔ جن پر کام بہت جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ 2018کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کلین سویپ کر ے گی۔ سازشیں کرنے والے اور دوسروں کے آلہ کار ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ اُن کیلئے اقتدار خواب ہے۔ مقرریں نے کہا۔ کہ جمہوریت کے خلاف سازش کر نے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ پھوٹ ڈال کر اقتدار میں آنے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روکا جا سکے۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے حوالے سے پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ مقررین نے نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔ اور اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ وہ بھی میاں محمد نواز شریف کی طرح چترال کے مسائل پر بھر پور توجہ دیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات