چترال(نمائندہ چترال میل) اپر چترال کے علاقہ اوتھول موڑ کہو کے درجنوں افراد پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے؎؎؎؎، پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالطیف نے درجنوں افرادکو پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنا کر پی ٹی آئی میں شمولیت پر انہیں مبارک باددیں،پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے والوں میں عبدالکریم خان، سیف الرحمان، بشیر احمد، عبدالقیوم وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبدالطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ چترال ناکام رہااب چترال پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل کر نوجوانوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی جس میں غریب عوام کو حقوق دینے کا وعدہ کیا جاتا تھا اب یہ زرداری برانڈ پارٹی ہے جس میں پیسوں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھٹو کے نام پرعوام میں مقبو ل نہیں کیا جا سکتا اور بلاول بھٹو کا چترال سے الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچنا ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے چترال کے تمام بنیادی مسائل حل کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور چترالی نوجوانوں کی پی ٹی آئی میں جوق در جوق شرکت کے بعد تحریک انصاف چترال میں مضبوط ترین پارٹی ابھرکر سامنے آئی ہیں اور آئندہ کے انتخابات میں تحریک انصاف چترال سے بھر پور کامیابی اپنی کارکردگی پر حاصل کریگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات