ریشن پاور ہاؤس کے صارفین کو بجلی کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع کردی جائیگی‘انجینئر محمدنعیم کاپی ٹی آئی چترال کے وفد سے گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)ریشن پاور ہاؤس کے صارفین کو بجلی کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع کردی جائیگی‘ ریشن کے مقام پر جنریٹروں کی تنصیب کا کام جاری ہے ریشن ہائیڈرل پاور ہاؤس چترال کی بحالی کے لئے اقدامات آخری مراحل میں ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری پاور اینڈ انرجی انجینئر محمد نعیم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات میں کہی وفد میں پاکستان تحریک انصاف چترال کے آفتاب احمد طاہر‘ سجاد احمد،،محمدقاسم، ہارون اور چترال جنرنلسٹ فورم کے عبدالودود بیگ شامل تھے وفد نے سیکرٹری پاور اینڈ انرجی انجینئر محمدنعیم کو ضلع چترال میں بجلی کے بحران اور انہیں ہائیڈرل پاور ہاؤس کی بحالی سے متعلق چترالی عوام کی تشویش سے انہیں آگاہ کیا سیکرٹری پاور اینڈ انرجی انجینئر محمدنعیم نے وفد کو بتایا کہ ریشن پاور ہاؤس کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں سیلاب سے متاثرہ مشینری کو ضائع کرکے ان کی جگہ جرمنی سے مشینری منگوانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے لئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے اور اس پر اسی سال کام شروع کردیا جائے گا۔ سیکرٹری نے وفد کو بتایا کہ چترالی عوام گزشتہ دو سالوں سے زائد کاعرصہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں گزار رہے وہیں اب صوبائی حکومت نے عارضی بنیادوں پر جنریٹرز کا بندوبست کردیاہے اور 1.5میگا واٹ بجلی جنریٹرز سے حاصل کر کے علاقے میں تقسیم کر دینگے اور ایک ہفتے کے اندر ریشن پاور ہاؤس کے صارفین کو بجلی کی فراہمی شروع کردی جائیگی انہوں نے بتایا کہ سولر پینل کی فراہمی کا سکینڈ فیز شروع کر رہے ہیں اس سے بھی کافی مسائل حل ہو نگے۔