چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان دونوں کی جھوٹ، فریب اور کرپشن کی بنیاد پر قائم سیاست کا مکمل طور پر صفایا ہوگا اور پاکستان کے عوام پی پی پی کو دوبارہ بھاری اور واضح اکثریت سے اقتدار میں لائیں گے کیونکہ دونوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران قومی دولت کی لوٹے مار اور کرپشن کے علاوہ اور کوئی عوامی فلاحی کام نہ کرسکے اور پی پی پی ایک مکمل منشور اور پروگرام کے ساتھ میدان میں اتنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی ہے۔ہفتے کے روز چترال پولوگراونڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کسانوں کو زرعی قرضوں کی فراہمی، پانی کی منصفانہ تقسیم، زرعی آلات پر جی ایس ٹی کا خاتمہ اور دوسرے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کسان خوشحال ہو تو ملک بھی خوشحال ہوگا جبکہ نوجوانوں کے جملہ کے مسائل کا حل سمیت غریب خواتین کی مالی سپورٹ کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید دسعت دینا پارٹی منشور کے حصہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نواز شریف قانون قدرت کے تحت خود ہی اس پھندے میں پھنس گئے جوکہ انہوں نے دوسروں کے لئے تیارکیا تھااورآئین کے جن دفعات کے تحت وہ نااہل قرار دئیے گئے، اور ہمارے بار بار کہنے کے باوجود ایک فوجی آمر کا آئین میں آئین کے روح کی منافی اورامتیازی آرٹیکلز کو ختم کرنے پر نواز شریف ہی رضامند نہیں ہوئے اور خود ہی اس کے شکار ہوکر گھر جابیٹھے جوکہ ان کو دراصل دوسروں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے مگر اسے اس خوش فہمی میں بھی مبتلا نہیں رہنا چاہئے کہ نااہلی کے بعد وہ سز ا سے بچ گئے ہیں بلکہ انہیں اب قوم کو قومی خزانے سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں نواز شریف اس نااہل وزیر اعظم نے لواری کی نامکمل ٹنل کا افتتاح کیا اور اپنے نام کی تختی لگائی اور افتتاحی تختے لگاتے لگاتے اسی شوق کے دوران خود ہی ان کا تختہ الٹ ہوگیا۔ پی پی پی کے چیرمین نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعویدار کی کوئی تبدیلی نظرنہیں آرہی ہے جہاں ان کے دعوے کے برعکس صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی مایوس کن ہے البتہ کرپشن میں یہ صوبہ پہلی نمبر پرہے جہاں سرکاری کاموں میں ٹھیکوں سے حاصل ہونے والی آمدن سے بنی گلہ میں اپنا کیچن اور جہانگیر تریں کا جہاز چلاتے ہیں اور یہ ان کی منافقانہ سیاست ہے جس کا محور الزام اور بہتان تراشی ہے اور گالی دینے کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہے اور یہ گری ہوئی حرکت وہی کرسکتا ہے جسے وہ سیاست سمجھتا ہے جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو اسٹیج پر گالی دینا ان کی اخلاقی کی انتہائی گراوٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ بلاول زرداری نے کہاکہ سواسال پانامہ کیس کے چلنے کے بعد اب ایک گٹر کھل گئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سے عزت دار خواتین دھڑا دھڑ نکل کر جارہی ہیں تاکہ اپنی عزت بچاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے چیف منسٹر کی ہوش ربا کرپشن کی داستانیں کوئی اور نہیں بلکہ خود پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اور ایم این اے کرر ہے ہیں۔ بلاول نے کہاکہ آصف زرداری پر کرپشن کا الزام لگانے والے خود اپنے والد کے بارے میں بھی بتادیں جن کو سرکاری ملازمت سے کرپشن کی بنیاد پر نکال دیا گیا تھا جبکہ یہ بات نویشتہ دیوار ہے کہ 2018ء میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی اور چترال کا ایک دیرینہ تعلق ہے اور اگرچہ وہ پہلی مرتبہ چترال آئے ہیں لیکن یہ علاقہ اور لوگ ان کے لئے اجنبی ہرگز نہیں ہیں جنہوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو بے پناہ محبت دی تھی اور وہ چترال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ دونوں کا بھی دوسرا گھر تھا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، کمیونیکیشن اور دوسرے شعبوں میں پی پی پی کے مختلف ادوار حکومت کے دوران انجام دئیے گئے کارناموں پر روشنی ڈالی جن میں بجلی گھر، کالج، گندم کی سب سڈی شامل تھے۔ اس سے قبل عوامی مہم کے سلسلے میں پہلی مرتبہ وہ چترال پہنچے تو پولو گراونڈ میں ہزاروں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیاجس کے ساتھ پارٹی کی مرکزی قائدین فرحت اللہ بابر، شیر ی رحمن، ندیم افضل چن، سینیٹر روبینہ خالد، فضل کریم کنڈی جبکہ صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان، اخونزادہ چٹان، شہزادہ بیگم سلیمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان، ضلعی صدر اورایم پی اے سلیم خان اور چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین نے بھی خطاب کیا اور چترال کے لئے بھٹو خاندا ن کے کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قائد بلاول بھٹو زرداری کا چترال سے سیاسی مہم کا ابتدا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو چترال کے عوام پر اعتما د اور فخر ہے۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی یقین دہانی کرائی کہ اگلے سال الیکشن میں پارٹی ضلعے سے تینوں سیٹیں جیت جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات