٭ آبیل مجھے مار۔
مری… کے جنگل سے… شیر… کسی بڑے… شکار… کے ارادے سے نکلا ہے۔ ان کے ہم نواؤں میں… ایک عدد… بھالو… ایک عدد… بھیڑیا… ایک عدد… گیدڑ… ایک عدد… لومڑی… اور درجن بھر… لکڑبکڑز کا… ٹولہ… موجود ہے۔… شیر… اگرچہ جارہانہ… موڈ… میں
ہے۔ اور سب کچھ… تہس نہس… اور… چیر پھاڑنے… کا…عزائم… لیے نکلاہے… اور اس کے… ہمنوا… بھی اس امید کے ساتھ… راگ..
الاپ رہے ہیں کہ انہیں بھی… دُم،ہڈی،پسلی اور کھرُے… چاٹنے… کو ملیں۔ یہ شہر شہر … اپنی بہترین… صلاحیتوں… کا… میڈل…جو سپریم کورٹ نے اسے پہنایا ہے…. لوگوں کو دیکھا کر داد وصول کررہا ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے کو…بہانہ… بنا کر یہ ٹولہ… افواج پاکستان… کونشانہ بنا رہا ہے… اور قوی امید ہے کہ.. شیر… منہ کی کھائے گی۔ کیونکہ کہ وہ… زخمی… ہے اور اس کے… دانت…
جی أئی ٹی… نے نکالے ہوئے ہیں. اور یہ اس… بدنامی… کو دھونے کے لیے… پاکستانی عوام… کو… ترکی… کے طرز پر… پاک فوج… کے سامنے لانے کا… ناپاک اور خطرناک… عزائم لے کر نکلے ہیں اور ”آ بیل مجھے مار۔“ کا کھیل کھیل کر 2018 ء کے لیے… شہادت..
کا… رتبہ… حا صل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن… پاک فوج… نہایت ہی ہوش مندی،صبرو تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں موقع فراہم نہیں کررہی۔ اور یہ روز بہ روز قوم کے سامنے… رسوا… ہوتے جارہے ہیں۔ اگر… اپوزیشن… نے بروقت اور دور اندیشی سے کام نہ لیا اور عوام نے انہیں… مسترد… نہ کیاتویہ کسی بھی وقت… لمبے بوٹ تلے.. خود کو…روندنے… کی تمنا حاصل کرسکتے ہیں۔
٭ نمک حرام۔
حضرت مولانا… اُچک زئی… میران وطن… اور اب … عاصمہ جہانگیر جیسے مہرے جو کھاتے تو اس ملک کے ہیں… عزت… شہرت… دولت… اس ملک کی دم سے انہیں ملی ہیں… لیکن… بولی… وہ مودی… کے بول رہے ہیں… اور غیر ملکی… بارود… سے لیس یہ کرائے کے…گوریلے… یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ پاکستانی عوام… پاک فوج… سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور اس رشتے میں… دراڑ… ڈالنے والوں کو… خس و خشاک… کی طرح بہا لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔لہذا ان… وظیفہ خور… عناصرسے اتنی گزارش ہے جو سوشیل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے ملک کی… پرامن… فضا کو جو رب کریم کی سب سے بڑی نعمت ہے کو غیر کی… نمک حلالی… میں غارت نہ ہونے دیں اور اپنے آنے والی نسلوں کو… تاریخ… کے صفحے پر ملک… ملت…کے… نمک حرام… ہونے کا طعنہ چند فقط چند ہی… کوڑیوں
کے عوض نہ دیتے جائیں۔
٭ بھارتی عزائم۔
ملک… کے اندر سیاسی بے چینی… الزمات اور اندشوں کی سیاست اور دوسری طرف بارڈرز پہ… بھارتی افواج… کی مسلسل اشتعال انگیزیاں… اور بڑی کاروئی کی دھمکیاں کسی بڑی… تبائی… کی نوید ثابت نہ ہوں… اس وقت ہمیں بحیثیت قوم متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے… یہ سیاسی کھیل تماشے ہوتے رہیں گے… ہمارے لیے سب سے اہم… وطن کی سلامتی… ہونا چاہیے اور ہمیں ہر وقت… تیار اور چوکس رہنا چاہیے اور یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ کہیں… پاک آرمی… کو اندورنی محاذ میں الجھا کر… بیرونی محاذ… تو گرم نہیں کیا جارہا؟
٭ شندور… کیجیے نظارہ دور دور سے؟
کئی دوستوں کی فرمائیش ہے کہ… شندور… پہ اظہار خیال کروں… جب کہ میں مدتوں سے شندور جانے سے… توبہ کرچکا ہوں وہ وقت اور تھا جب اس ملک میں… آمن…کی ہوائیں …محبتوں…کے بادل کیے شندور میں داخل ہوتے اور وہاں کی لالہ زاروں میں… مست بے خود چترالی اور گلگتی… باہوں میں بائیں ڈالے… مختلف گھاٹیوں میں… گدھوں سے دل پشوری کر رہے ہوتے… راتوں کو ثقافتی محافل منعقد ہوتے اور… بھائی چارے کی فضا میں کبھی ایک دوسرے کو سخت نگاہوں سے دیکھتے اور کبھی گلے لک کے معافی مانگتے…. اب اس حسین سر زمین کو…اللہ جب حسن دیتا ہے نازاکت آہی جاتی ہے کے مصداق نازاکت… وی وی آئی پیز… کی صورت… کچھ زیادہ ہی ملتی ہی جارہی ہے تو ان کی حفاظت کے لیے اگر… سخت اقدامات نہ کیے جائیں تو اور بھی مسائل جنم لے سکتے ہیں… اچھی بات ہے کہ ہم چترال والوں کو… بیٹھنے اور انتظار کرنے سلیقہ تو سیکھا دیا گیا ورنہ ہم لوگ تو… بجلی، پانی کے بل جمع کراتے ہوئے پانچ منیٹ انتظا ر نہیں کر نے زحمت گوارا نہیں کرتے…. پانچ گھنٹے… اگر لوگوں نے… شندور میں دھرنا دیا تو کیا بڑی بات ہوئی… عمران خان سو دن تک اسلام آباد میں
دھرنا دئے رکھا… لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ اس سال تینوں پولو ٹورنامنٹ … بے مزا… رہے… کاغ لشٹ… کے دوراں… توہین رسالت
والا… ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا اور حالات متاثر ہوئے… چترال پولوگراونڈ والے کو پہلے… شرعی حکومت… کے حملے ہوئے اور جب شروع ہوا تو بھی… ٹیموں کا ایک ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوا اور ٰخر میں کھلاڑیوں کی لڑائی اور پابندی نے اس کے مزے اڑا دئیے۔ لک رہا ہے مستقبل میں… سول کے لیے علحیدہ اور فورسیس کے لیے الگ… ٹورنامنٹ… کرانے ہوگے کیونکہ نہ ان میں مقابلہ ممکن ہے… اور نہ سول لوگوں کو…. سپاہیوں… جیسے نظم و ضبط کا… پابند… بنایا جاسکتا ہے… مستقبل میں گلگت کے علاوہ… چلاس… کی ٹیم بھی شندور میں شرکت
کی آرزو رکھتی ہے اگر یہ ممکن ہوا تو… ٹورنامنٹ میں اور بھی رونق آسکتی ہے اور… داریل و تانگیر اور چلاس کے لوگوں کے آنے سے… سیکوڑتی کے اقدامات مزید سخت کرنے پڑیں گے… رفتہ رفتہ… شندور… ہم سول لوگوں کے لیے…. کیجیے نظارہ دور دور سے کا حقیقی روپ دھاد لے گا.
٭ بلاولی سیاست۔
بلاول زرداری… پی پی پی… کی رگوں میں… تازہ خون… ڈالنے میں کچھ حد تک.. کامیاب…نظر آتے ہیں… پاکستان بھر میں اس نے… پارٹی… کے اندر کافی تبدلیاں کی ہیں… اگر اپنے والد محتر م جویقینا سب پہ… بھاری… ہیں کے… چنگل…سے خود کو.. آزاد.. کراسکے تو پاکستان کے نوجوان اس کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں… لیکن انہیں… بے نظیر اور بھٹو… بننے میں ایک طویل عرصہ درکار ہوگا… پھر بھی چترال کی حد تک وہ کامیاب رہے ہیں اور بہت سے پرانے… جیالے… جو… گوشہ عفیت.. میں اللہ اللہ کر رہے تھے… دوبارہ… لاٹھیاں… تھام کے پولو گراونڈ جارہے تھے… چترال میں ہمارے دوست ایم پی اے سلیم خان صاحب بھی اپنی خوش اخلاقی اور نرم مزاج کی وجہ سے لوگوں میں… مقبول… رہے ہیں اور ان کی سیاست بھی… شہزادہ محی الدین کی طرز پر کسی کو کچھ کہے بغیر… محو پرواز… ہے اور اس نے اپنے علاقے سے نکل کر چترال بھر میں جگہ بنانے میں… کامیاب… رہے ہیں حالیہ جلسہ اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔ دوسری طرف شاہ صاحب بھی فعال شخصیت ہیں وہ مستوج سب ڈویژن میں جو پی پی کے لیے ایک… ذرخیز… زمین کا کام دیتی آئی ہے… کتنے کامیاب رہے ہیں یہ… وقت… ہی بتائے گا… بحرحال پی پی کے جلسے کو… پی ٹی ائی… کے مقابلے میں بڑا سمجھا اور کہا جارہا ہے اور 2018 ء تک اس جیسے جلسے ہونا شاید ممکن نہ ہو…. سوائے… ایم ایم ائے … کی احیاء کی صورت کے بغیر۔
٭٭٭٭