پشاور(نمائندہ چترال میل)باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیں اپنی منزل کوروانہ ہوگئیں۔گورنرخیبر پختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے عازمین حج کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورسے رخصت کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف حبیب الرحمان، ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندراورچیف سیکورٹری آفیسرایئرپورسٹ سیکیورٹی فورس شیرمحمدخان بھی موجودتھے۔
ایئربلیوایئرلائن 180،شاہین 326جبکہ سعودی ایئرلائن 80عازمین حج کولیکرسعودی عرب روانہ ہوگئیں۔باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری سطح پر19ہزار500جبکہ پرائیویٹ سطح پر11ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائینگے تاہم امسال ایک لاکھ سترہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں خیبرپختونخواہ سے19ہزار500سرکاری جبکہ 11ہزار پرائیویٹ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔حج آپریشن26اگست تک جاری رہیگا۔
عازمین حج پشاورایئرپورٹ سے ملک وقوم کیلئے دعائیں کرتے ہوئے رخصت ہوگئے اوربہترین انتظامات پرحج ڈائریکٹریٹ کی حاجی کیمپ میں انتظامات پراورایئرپورٹ انتظامیہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات