( چترال میل رپورٹ )خیبر پختونخوا حکومت نے چترال میں شندور پولو فیسٹیول 29جولائی کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے‘ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد طارق کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیسٹیول کے لئے تاریخیں مقرر کی گئیں‘ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میلہ اکتیس جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ‘ محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ محکمہ سیاحت نے اس بارشندور فیسٹول میں چترال اور گلگت کے مقامی کھانوں اوردیگر ثقافتی سٹال لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘ میلے کو کامیاب بنانے اور ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے ز یادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ٹینٹ ویلج بنانے اور اس میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات