چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جہاں ایک سرکاری ادارے نے دوسرے ادارے کے دفتر کو تالا لگادیا۔ ذرائع کے مطابق گرم چشمہ میں موجود نادرا آفس اب تک فشریز ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ سابق ایم این اے کے دور میں گرم چشمہ میں بادرا کا دفتر کھولنے کے سلسلے میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کی رو سے نادرا کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا ہونے تک علاقے کے عوام نادرا کو دفتر مہیا کریں گے۔ اور مطلوبہ ٹارگٹ 22 ٹوکن تھا۔ عوام گرم چشمہ گزشتہ چار سال سے دفتر کا کرایہ بھی ادا کررہے ہیں اور مطلوبہ ٹارگٹ اوسطا 28 ہوگیا ہے۔ مگر نادرا اب بھی دفتر کا کرایہ ادا کرنے کو تیار نہیں۔ ساتھ میں عوام پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ دفتر کے لئے مکان فراہم کریں۔ علاقے کے عمائدین نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم گزشتہ ایک ماہ سے نادرا کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے رابطے میں ہیں کہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں مگر کوئی بھی ذمہ دار شخص ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے۔اور اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ نے یہ کہہ کر کہ ان کے پاس اسٹاف زیادہ ہوگئے ہیں اس لئے ان کا دفتر خالی کیا جائے اور نئے آنے والے بندوں کو رہائش کے لئے دیا جائے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کا کردار عوام کو اکسانے کے اور احتجاج پر مجبور کرنے کے لئے کافی ہے۔ حالانکہ فشریز کے پاس موغ میں اس سے بہتر بلڈنگ گزشتہ آٹھ سالوں سے موجود ہے۔ موغ والے بلڈنگ میں لوگ مویشی پال رہے ہیں اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مگر گرم چشمہ والے حکومت کے ایک اور ذمہ دار ادارے کے استعمال میں موجود دفتر کو تالا لگایا جارہا ہے۔ یہ علاقے کے عوام کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔ اس کے نتائج بھی اتنے ہی تکلیف دہ ہوں گے۔ اس سلسلے میں علاقے کی سیاسی لیڈرشپ کی خاموشی بھی بہت ہی پر اسرار ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے میں موجود لیڈرشپ کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ نادرا آفس کا گرم چشمہ وائنڈاپ ہوجائے اور علاقے کے عوام کو دہلیز پر میسر سہولت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھین جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات