چترال (شاہ مراد بیگ سے) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی طرف سے لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین کو دی گئی دوکروڑرو پے کی خصوصی پیکج کے تحت 28 ترقیاتی منصوبوں کی ٹنڈرنگ کاکام شفاف طریقے سے طے پاگئے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹینڈرنگ کے کام کی نگرانی ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے کی جبکہ ترقیاتی منصوبہ جا ت میں روڈ، جیپ ایبل اور پیدل پلوں، ایریگیشن چینل، ابنوشی کے سکیم شامل تھے جن کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ اس موقع پر ٹینڈرنگ کی مانیٹرنگ کے لئے موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لوٹ کوہ جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج دینے پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جشن گبور کے موقع پر عوام سے کیا ہوا وعدہ انہوں نے پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں پلوں اور سڑکوں کی انفراسٹرکچر کی شدید کمی تھی جبکہ کسی بھی حکومت نے اس کمی کو پورا کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ عنایت اللہ خان نے لوٹ کوہ کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے لوگ کسی کا احسان نہیں بھولتے اور وہ بھی اپنا وعدہ نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





