خیبرپختونخواکے جملہ گریڈ ایک تا سولہ کے پنشنرزسے پروزوراپیل کی گئی کہ وہ جلدازجلد نیشنل بینک یامتعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے رابطہ کرکے ڈی سی ایس پر اپنے پنشن کی بروقت منتقلی کویقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)خیبرپختونخواکے تمام پنشنرزکوڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم(DCS)پرلانے کے حوالے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا شریف اللہ خان وزیرکی زیرصدارت اے جی آفس پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں محکمہ خزانہ،نیشنل بینک اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران نے بھی شرکت کی۔اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخواشریف اللہ خان نے اس امرپرنہ صرف خوشی کااظہارکیابکہ تمام شرکاء کاشکریہ بھی اداکی جنہوں نے گریڈسترہ اوراس ے اوپرتمام پنشن کیسز کو ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم پرمنتقل کیا تاہم گریڈ ایک تاسولہ کے پنشن کیسزجوکہ تقریباً75فیصد ڈی سی ایس پرمنتقل ہوچکے ہیں اورباقی25فیصد کیلئے 30ستمبر2017کاحتمی ہدف دیاگیا۔اس سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخواکے جملہ گریڈ ایک تا سولہ کے پنشنرزسے پروزوراپیل کی گئی کہ وہ جلدازجلد نیشنل بینک یامتعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے رابطہ کرکے ڈی سی ایس پر اپنے پنشن کی بروقت منتقلی کویقینی بنائیں کیونکہ اس ضمن میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات موجودہیں جس پرعملدرآمدیقینی بناناہمارا فرض ہے۔اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوانے تمام شرکاء پرزوردیاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی ہرحال میں تعمیل یقینی بنائی جائے تاکہ ایک طرف پنشنرزکواپنے پنشن کے حصول میں آسانی ہو اوردوسری طرف حکومت کے پیسے کاضیاع نہ ہو۔