(چترال میل رپورٹ)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد 79.90 (80روپے) فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.95پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں 1.12روپے،عام بسیں 0.80پیسے اور لگژری بسیں 0.90پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 62روپے،اے سی بسیں 75روپے،عام بسیں 52روپے اور لگژری بسیں 55روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 185روپے،اے سی بسیں 224روپے،عام بسیں 156روپے اور لگژری بسیں 175روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 319روپے،اے سی بسیں 386روپے،عام بسیں 268روپے اور لگژری بسیں 302روپے،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 148روپے،اے سی بسیں 179روپے،عام بسیں 125روپے اور لگژری بسیں 140روپے،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 183روپے،اے سی بسیں 222روپے،عام بسیں 156روپے اور لگژری بسیں 173روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 206روپے،اے سی بسیں 250روپے،عام بسیں 173روپے اور لگژری بسیں 195روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 55روپے،اے سی بسیں 66روپے،عام بسیں 46روپے اور لگژری بسیں 52روپے،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 112روپے،اے سی بسیں 135روپے،عام بسیں 94روپے اور لگژری بسیں 106روپے،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 168روپے، اے سی بسیں 204روپے،عام بسیں 141روپے اور لگژری بسیں 159روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 163روپے،اے سی بسیں 198روپے،عام بسیں 137روپے اور لگژری بسیں 155روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 237روپے،اے سی بسیں 287روپے،عام بسیں 200روپے اور لگژری بسیں 225روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 475روپے،اے سی بسیں 575روپے،عام بسیں 400روپے اور لگژری بسیں 450روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 26روپے، اے سی بسیں 31روپے، عام بسیں 21روپے اور لگژری بسیں 24روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات