پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحان میں خراب کارکردگی کے حامل 174سکولوں کے پرنسپلز کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وہ منگل کے روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب اور محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔تقریبِ تقسیمِ انعامات سے پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان نے بھی خطا ب کیا۔جبکہ اس موقع پر پریس کلب کے نائب صدر فرید اللہ خان اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ وزیرِ تعلیم نے کہا گو کہ سرکاری سکولوں کے میٹرک کا رزلٹ حوصلہ آفزا نہیں تاہم تعلیمی معیار میں بہتر ی ضرور آئی ہے اور اے گریڈرز کی تعداد میں واضح اضافہ جبکہ ای گریڈرز میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور ان سکولوں کے بچے ٹاپ پوزیشن پر آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحان میں زیادہ طلبہ کا پاس ہونا کوالٹی کا پیمانہ نہیں ورنہ ہم بھی امتحانات میں نرمی کر کے یہ کر سکتے تھے لیکن ہم نے قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے امتحانی نظام میں بہتر ی لانے کیلئے سخت فیصلے کئے اور امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے، امتحانی عملے کی ڈیوٹی کا طریقہ کار اور MCQs پیپرکا پیٹرن تبدیل کیا، OMRسسٹم متعارف کرایا اور امتحانی ویجیلنس سسٹم کو فعال کر کے 40کی بجائے 25 طلبہ کیلئے ایک انویجلیٹر رکھا۔ اسی طرح کھلے عام نقل کی حوصلہ شکنی کی اور رٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے Conceptual لرننگ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے میٹرک کا رزلٹ توقع کے مطابق نہیں رہا۔ عاطف خان نے کہا کہ امتحانی نظام میں مزید بہتر ی لانے کیلئے 1995 ء کے قانون میں ترمیم کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں اور بہت جلد اسمبلی سے اس کی منظوری لی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات سے معیار ِ تعلیم میں واضح بہتر ی آئیگی اور یہاں کے بچے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی وجہ سے آج ملک کے بڑے بڑے سیاسی رہنما، میڈیا اور سول سوسائٹی تعلیم کے شعبے پر اپنی آراء پیش کر رہے ہیں اور حکومت کو اپنی تجاویز بھی دے رہے ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ آفزا امر ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





