٭ فولادی چہرے۔
شرم وحیا بھی کوئی چیز ہوتی ہے.. یہ مشہور زمانہ … ڈئیلاک… تھے ہمارے نہیں بلکہ اوروں کے وزیر دفاع کے جوقومی اسمبلی میں …
عمران خان… کو اخلاقیات… درس … سیکھاتے ہوے دے رہے تھے۔ مگر اب … جی آئی ٹی… کی رپورٹ آنے کے بعد وہی …مٹھائیاں … بانٹنے والا ٹولہ پاکستانی قوم کو اس پرمسرت موقع پر…. مٹھائی… کھانے کا موقع نہیں دے رہے… لگتا ہے یہ اللہ تعالیٰ سے اور بھی … ذلالت… ملنے کا… قرداد… پاس کرواچکے ہیں تب ہی تو ان کے … فولادی چہروں … پہ … شرمندگی، نادامت، افسوس اور حیا کے اثرات بہت دورتک نظر نہیں آرہے.. حضرت انسان… اتنا بھی بے شرم ہوسکتا ہے اس کا اندازہ اب ہمیں ہورہا۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ … چور ، ڈاکو،اور ظالموں کی حمایت میں بھی کثیر تعداد میں اچھے بلے لوگ اپنا … عاقبت … مفت میں خراب کررہے ہیں جو ایک … مہذب قوم…کی نشانی نہیں ہے۔
٭ہمارے ہیروز۔
پاکستان سپریم کورٹ …کے پاناما بنچ کے جسٹس صاحبان اور جی آئی ٹی کے ممبران نے انتہائی پر… خطر لمحات … میں کسی بھی خوف، دھمکی اور لالچ کو … روندتے… ہوئے قوم کی امنگوں کے مطابق رپورٹ مرتب کی اور یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے کہ اس ملک میں اب بھی وہ لوگ… زندہ … ہیں جو اللہ کو حاضر و ناضر جان کراپنی ضمیر کی آواز کے مطابق اس … لٹے پٹے… ملک و ملت کے لیے درست فیصلے کرنے کا … حوصلہ… رکھتے ہیں … یہی لوگ دراصل ہمارے… محسن … اور ہمارے قومی … ہیروز … ہیں۔اللہ انہیں سلامت اور شاد رکھے۔ اب سپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ دو ٹوک فیصلہ صادر کرئے جن اداروں کو وہ … مرحوم و مغفور … کہا ہے اب اگر ان کے ذریعے دوبارہ … تحقیقات … کرایا تو یہ کام مذٰید …..انتشار…. کے دروازے کھول سکتا ہے۔
٭ اٖفضل جہاد۔
حدیث نبویﷺ ہے …”ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے افضل جہاد ہے“۔ اس عظیم جہاد میں …میڈیا … اور … عمران خان …نے ناقابل فراموش کردار ادا کیے ہیں۔ عمران نے اپنا سب کچھ لٹاکر اور مستقبل کو … داو… پہ لگا کر اس جہادی کاروان کے … نقیب… اور ہراول دستہ رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس نے اپنا سارا زور … اس کرپشن… کیس پر مرکوز کرکے … کے پی کے… کو وہ توجہ نہ دے سکے جو اس کی سیاست کی … ا ٹھان … کے لیے ضروری تھا اس کے علاوہ وہ قومی اسمبلی میں بھی … کرپشن … کی لعنت کے خاتمے اور الیکش اصلاحات کے حوالے سے بھی … نمایان … اقدامات انجام نہ دے سکے جو مستقبل کے لیے … کار خیر ثابت ہوتے اور …
نئے پاکستان… کو آگے بڑھانے کے لیے … مشعل راہ… بنتے۔اب اگر نیا وزیر اعظم اگیا جو مشکل نظر آتا ہے تو اس جانب توجہ دینا چاہیے
ورنہ نئے الیکشن کی صورت … انہیں ان … مشکلات …کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
٭ چودھری نثار کی آزمائش۔
کمیٹیوں، نوٹسوں، اور سخت الکشن لینے کے حوالے سے … زبانی جمع خرچ… سے آ گے نہ بڑھنے والے ہمارے وزیر داخلہ جو … پرس کانفرنس…میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ کل ہی … الطاف حسین … کو لاکر … پھانسی لگادیں گے… ڈاکٹر عاصم …کے سارے اثاثے پاکستانیوں کے نام کرواکے چھوڑئیگے۔ لیکن حقیقت میں یہ صرف … ہوائی فائر… ہوتے ہیں۔ اگر وہ مبلغ پانچ کڑور کے …ایان علی… کو دوسال ….ا ی سی ایل… میں ڈال کر عدالتوں اور میڈیا کی زینت بنائے رکھ سکتے ہیں تو اب اپنے پیرو مرشد اور ان کے بچوں
کے اسمائے گرامیاں بھی …. اربوں کے اس کیس میں … ای سی ایل… میں ڈالنے کی جرات فرماکر اللہ اور قوم کے سامنے سرخ رو ہونے کا اعزازحاصل کرسکتے ہیں یا …. ہوائی فائر … سے ہمیں …. ماموں … کا۔
٭قسمت کی خوبی۔
ہماری … چترالی …سیاست بشتر اوقات اپوزشن کی ہی رہی ہے جس نے نتیجے میں ہم ترقی کے اس … میرتھن ریس… میں ہمشہ پیچھے ہی رہنے کا … اعزاز… حاصل کرتے رہے ہیں۔اس بار ہمارے تینوں نمائدہگان کا تعلق … مخالف… پارٹیوں سے ہونے کے باوجود اور خصوصا ایم این ائے صاحب کی قابلیت کہیں، قسمت کہیں یا مستقبل کے وعدہ وعیدکہ مرکزی حکومت نے … چترال … کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں … اور اربوں روپے کے منصوبے چترال میں شروع کیے جن میں سے چند اپنے تکمیل کے آخری … مراحل… میں ہیں اور کچھ شروع ہونے جارہے ہیں … جس میں چترال کے مکینوں کے لیے… گیس … کی پلانٹ بہت ہی اہم ہیں۔کہیں ہماری قسمت … پاناما… کی نظر ہوکے ہمیں پھر اندھیروں میں نہ د کھیل دے… اگر نواز شریف ہمیں راہ میں اکیلے چھوڑ کر چل دیے تو ہمارا کیا بنے گا۔ا للہ کرئے ہمارے … منصوبوں کا بھی افتتاع اور فنڈنگ کا بندوبست بھی ہو اور … کرپشن کے دروزے بھی ہمشہ کے لیے بند ہوں … اور سپریم کورٹ سے … کرپشن کا تابوت… بھی نکلے … مگر ہمارے کام ہونے کے بعداور ہمیں یہ نہ کہنا پڑے
؎ قسمت کی خوبی دیکھے ٹوٹی کہاں کمند دو چار لفظ جب کہ لب بام آگیا
٭٭٭٭٭
.