چترال میں 69میگاواٹ کی استعداد کا حامل لاوی ہائیڈرل پاور منصوبہ کا سنگ بنیاد مذکورہ منصوبے پر 20 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل 2021 میں ہو گی، محمد عاطف خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کے علاقہ دروش میں لاوی ہائیڈرل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، محکمہ توانائی و برقیات خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مذکورہ منصوبے پر 20 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل 2021 میں ہو گی،69 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی استعداد کے حامل لاوی ہائیڈرل پاور پلانٹ کا منصوبہ چائینہ کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے جس نے اس پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے، لاوی ہائیڈرل پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی باضابطہ تقریب چترال کے علاقہ دروش میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، صوبائی وزراء محمد عاطف خان، شاہ فرمان اور رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کے علاوہ محکمہ توانائی و برقیات کے افسران بھی موجود تھے، مذکورہ منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی و برقیات عاطف خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 2900 میگاواٹ تک پانی سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے لیکن بد قسمتی سے وفاق اور ماضی کی صوبائی حکومتوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کسی کی تختیوں پر اپنی تختیاں نہیں لگا رہی ہے، لاوی ہائیڈرل پاور پلانٹ منصوبہ کی 2012 میں صرف ایک تختی کی نقب کشائی کی گئی تھی اس کے کوئی کام بھی نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں مذکورہ منصوبے کے لئے نہ ہی کوئی ورک آرڈر جاری کیا گیا اور نہ کوئی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی گئی، گزشتہ حکومت نے مذکورہ منصوبے کے لئے کوئی فنڈ بھی جاری نہیں کئے، عاطف خان کا کہنا تھا کہ چترال میں متعدد مائیکرو ہائیڈرل پاور پلانٹس مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے پورے گاؤں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے اس کے علاوہ چترال میں 650مزید مائیکرو ہائیڈل پاور منصوبے سامنے لا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی پیدا کرنا ایک سستا اور مفید طریقہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بر سر اقتدار رہنے والے کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ کمیشن کے حصول والے منصوبوں کو اہمیت دی، تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے صوبہ سے کرپشن اور کمیشن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہائیڈرل پاور منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد حاصل ہو گی،لاوی ہائیڈرل پاور منصوبہ چترال کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اس سے بجلی کی کمی پورا ہونے کے ساتھ ساھ عوام کو ملازمتیں بھی حاصل ہوں گی۔
َََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔