چترال (نمائندہ چترال میل) قائد تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک پر کرپشن میں ملوث افراد اپنے مفادات کی خاطر ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اور ملک میں تبدیلی کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تبدیلی سے ان کے مفادات کو سخت نقصان لاحق ہوگا اور یہی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ پی پی پی اور جے یو آئی (ف) ملے ہوئے ہیں اور ان کا ہر طرح سے اور ظاہر وباطن میں دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔ منگل کے روز گورنر کاٹج میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے کرپشن کو ختم کرکے اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے قوم کو عنقریب ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور میرٹ ہم مغنی الفاظ ہیں جوکہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتے اور آج نواز شریف کو اپنی جان کے لالے پڑگئے ہیں جس کا اندازہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شکل سے ہر کوئی آسانی سے اندازہ لگاسکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں کے مطالبے پر اپر چترال کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی سفارش کرنے کا وعدہ کیا جوکہ بدھ کے روز چترال کے دورے پر بھی آرہے ہیں۔ اس سے پہلے پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سابق ایجوکیشن افیسر شاہ جہان اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات