(چترال میل رپورٹ)محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخواکے سرکاری تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت کی فراہمی کے لئے کے پی اوپن وائی فائی کے نام سے ایک منصوبے پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی گئی ہے اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پشاور یونیورسٹی اور صوبے کے 25سرکاری کالجوں میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹد پی ٹی سی ایل کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پی ٹی سی ایل صوبے کے ان تعلیمی اداروں میں فری وائی فائی کی فراہمی کے لئے بطور کنڈیکٹر منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر عملی شکل دینے کا ذمہ دار ہوگا جس میں ہارڈوئیر کی خریداری، ضروری تنصیبات، انٹرنیٹ بیڈودھ وغیرہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کے پی اوپن وائی فائی منصوبے پر عمل درآمد کا کنٹریکٹ ایک مسابقاتی عمل کے تحت پی ٹی سی ایل کو دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی تھے۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا محمد داؤد خان اور پی ٹی سی ایل ڈیجیٹیل سروس کے چیف عادل رشید کے علاوہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے اپنے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر نے تعلیمی اداروں میں فری وائی فائی کی فراہمی کے منصوبے کو طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے، ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمار اثاثہ اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فرہم کرے انہیں بااختیار بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیمی اداروں میں فری انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی ان ہی اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عصر حاضر میں انفارمیشن انڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کیلئے ناگزیر اور روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثراور بہتر استعمال کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے،ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے جو صوبے کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نئی جہت دینے کے تحت نئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے سے صرف پشاور یونیورسٹی اور ملحقہ دیگر تعلیمی اداروں کے 55ہزار طلبہ ء مستفید ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی کو صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ملک میں کمیونیکیشن کے شعبے میں پی ٹی سی ایل کے خدمات اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ پی ٹی سی ایل نے گزشتہ چند سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل صوبائی حکومت کی توقعات اور معیار پر پوری اترے گی۔انہوں نے پی ٹی سی ایل اور محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور ان تعلیمی اداروں میں اس سہولت کی فراہمی کو مقررہ مدت کے اندر اندر یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔تقریب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد داؤد او ر پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل سروس کے چیف عادل رشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا آخر میں پی ٹی سی ایل اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات