چترال(نمائندہ چترال میل)پاؤر کمیٹی چترال کا اجلاس زیر صدارت خان حیات اللہ خان صدر پاؤر کمیٹی چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس آر ایس پی کی طرف سے تعمیر کردہ بجلی گھر سے ٹاون کو بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکامی پر تفصیلی غوروخوص اور گفتگو ہوئی۔اجلاس کے شرکاء نے ایس آر ایس پی اور واپڈا کی شدید مذمت کی۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طورپر قرارداد منظور کی گئی کہ پاؤر کمیٹی چترال ایس آر ایس پی اور واپڈاکے خلاف 15جولائی 2017سے تحریک کا آغاز کرے گی جو بجلی کی مکمل فراہمی تک جاری رہے گی۔20جولائی تک بجلی بحال نہ ہونے پر چیوپل پر دھرنا اور روڈ بلاک کیا جائے گا۔
اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ڈی پی ایم(ایس آر ایس پی) ضلعی انتظامیہ،ضلعی حکومت اور پاؤر کمیٹی کو بذریعہ لیٹر مقررہ تاریخ سے پہلے یقین دہانی کرے کہ مذکورہ بجلی گھر صرف اور صرف ٹاون ایریا کے لئے تعمیر کیا گیا اور ٹاون ایریا کے عوام بلاشرکت غیر بجلی کا حقدار ہیں۔
مذکورہ بالا تاریخ تک بجلی بحال نہ ہونے اور اس کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ایس آر ایس پی اور محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





