چترال(نمائندہ چترال میل)جمعہ30جون کوآل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ چترال کا ایک میٹنگ زیر صدارت الحاج شمشیر دستگیردفتر حقیقی گروپ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالوسیع نے حاصل کی۔اجلاس میں موجود جملہ ممبران نے اتفاق رائے سے حسب ذیل قرار داد منظور کی۔
1۔بذریعہ انٹرنیٹ اس بات کا انکشاف ہوا کہ مورخہ 24جون کو آل پاکستان مسلم لیگ جس کا صدر سلطان وزیر صاحب بتایا جاتا ہے نے ایک خود ساختہ کابینہ کا اعلان کیا ہے۔چونکہ آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ ضلع چترال عرصہ 8/9مہینوں سے سابقہ ضلعی قیادت کے خلاف آواز اٹھاتے آئے ہیں۔چونکہ سابقہ ضلعی قیادت کا انتظامی کارکردگی حقیقی گروپ کو منظور نہیں تھی۔سابقہ کابینہ بھی کارکنوں کے مشورے کے بغیر کام کررہا تھا۔تو ہم نے اُس کے خلاف متعدد بار قرارداد صوبائی اورمرکزی قیادت کو بھیجے تھے۔
2۔صوبائی اور مرکزی قیادت نے بذریعہ فون ہم سے یہ وعدہ کرکے آئے تھے کہ ہم چترال آکے آپ لوگوں (یعنی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کے تحفظات دور کرینگے۔مگر افسوس صد افسوس کہ مرکزی قیادت نے ضلعی صدر مقررکرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اور نہ نیا صدر نے تنظیم نو کرتے وقت اے پی ایم ایل کے کارکنوں کو اعتماد میں لیا۔صاحب موصوف نے کراچی میں بیٹھ کر اُن لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جو کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بھی نہیں۔اُن میں سے اکثر کا تعلق پاکستان پیلز پارٹی سے ہے لہذ قرارداد ہذا کے ذریعے ہم مرکزی اورصوبائی قیادت کومطلع کرنا چاہتے ہیں کہ نیا منتخب ضلعی صدر اور اُس کا بنایا ہوا کابینہ قابل قبول نہیں اگر31 جولائی 2017تک ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو ہم آئیندہ کے لئے متبادل لائحہ عمل اختیارکرنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





