چترال(نمائندہ چترال میل)تعلیم کے شعبے میں اصلاحات صوبائی حکومت کے ریفامز ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، جس کے لیے عملی اقدامات پہ کام تیزی سے جا ری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے کی کجو مڈل سکول (زنانہ) کے اپگریڈیشن کے حوالے سے کی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا، کہ اس سکول کی اپگریڈشن کا مسئلہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا، اور ضروت کے بجائے منتخب نمائندے اپنے من پسند حلقے کے اسکولوں پہ کام کرتے تھے، جبکہ ایم۔پی۔اے نے کچھ عرصہ پہلے اس سکول کے اپگریڈشن کے لئیپروپوزل وزیراعلی خیبر پختو خواہ پرویز خٹک کو دی تھی، جس پہ اُنہوں نے فوری ڈاریکٹیوجاری کئے۔اس موقعے پہ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے علاقے کے عوام کو بھی مبارک بادی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایون یوسی میں بچیوں کے لئے ڈگری کالج کی منظوری،، جبکہ نشکوہ کے علاقے ہائیر سکنڈری سکول کے قیام کی منظوری کے لئے بھی میں نے درخواست دی تھی، جن کی وزیراعلی صاحب نے منظوری دی ہے۔ دونوں منصوبوں کے لئے ساییڈ سلیکشن ہو رہی ہے۔ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں، کہ ان منصوبو ں کی تکمیل مقررہ وقت پہ کی جائے، تاکہ عوام کو فائدہ ہوسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





