پشاور(نمائندہ چترال میل)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود سے جماعت اسلامی کے رہنما،صدر جمعیت اتحا د العلما ء کے پی کے و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کافی دیر جاری رہی ملاقات میں 21 اپریل 2017 ء کو چترال رونما ہونے والے واقعات، اسیران ختم نبوت ﷺ چترال اور اس وقت کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔مولانا چترالی نے آئی جی پی kpk کی طرف سے حسب وعدہ دلچسپی لینے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل در آمد کرتے ہوئے دفعہ 324 کو فوری واپس لیکر اسیران ختم نبوت ﷺ کی رہائی یقینی بنانے پر آئی جی پی خیبر پختونخوا اور آر پی او سوات کا شکریہ ادا کیا۔مولانا چترالی نے ڈی پی او چترال کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔آئی جی پی خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود نے عید الفطر کے فوراً بعد چترال کے دورہ پر آنے اور چترال کے تمام مذہبی و سیاسی زعما ء کو اعتماد میں لینے کا بھی اعلان کیا۔مولانا چترالی نے اس موقع پر ملعون کذاب و مرتد رشید سے متعلق ایف آئی آر(FIR)پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ملعون و مرتد رشید کو سزا دلوانے کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





